3 دسمبر 2013 - 20:30
یورپی ممالک کے دہشتگرد شام روانہ

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار جعفری نے کہا ہے بعض ممالک دہشتگردوں کے شر سے محفوظ رہنے کے لۓ ان کو شام بھیج رہے ہیں۔

ابنا: بشار جعفری نے منگل کے دن نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ یہ حکومتیں اپنے ملک میں دہشتگردوں کی کارروائیوں سے بچنے کے لۓ ان کو شام بھیجنے کا راستہ ہموار کرتی ہیں۔ بشار جعفری نے مزید کہاکہ برطانیہ ، فرانس ، آسٹریلیا اور امریکہ سمیت بہت سے یورپی ممالک نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ انھوں نے شام کی حکومت کی سرنگونی کے مقصد سے اپنے شہری اس خطے میں بھیجے ہیں۔ بشار جعفری نے مزید کہا کہ ان ملکوں کے حکام کی آرزو یہ ہے کہ یہ دہشتگرد شام میں ہلاک ہوجائیں تاکہ وہ ان کے شر سے محفوظ رہ سکیں۔ بشار جعفری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اگر یہ دہشتگرد شام کے عوام کے ہاتھوں قتل نہ ہوئے اور زندہ اپنے اپنے ملکوں میں واپس چلے گۓ تو ان ملکوں میں سیکورٹی کا شدید بحران پیدا ہوجائے گا۔......./169